ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2019 کے انتخابات میں مودی کی شکست ہو گی:موئلی

2019 کے انتخابات میں مودی کی شکست ہو گی:موئلی

Thu, 01 Jun 2017 12:48:40    S.O. News Service

ترونت پورم،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئر کانگریسی لیڈر ویرپا موئلی نے آج کہا کہ 2019کے لوک سبھا انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ’’واٹر لو مومنٹ‘‘یعنی مکمل طور شکست دینے والے ہوں گے اور وزیر اعظم کو ان کی پارٹی یا کابینہ پر ہی اعتماد نہیں ہے۔موئلی نے مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر پارٹی کی تشہیر میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں اور عوامی علاقے کے پروگراموں کے نفاذ کے لئے نہیں، لیکن تشہیر بازی میں سرمایہ کاری کرنے کو کہا گیا ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک سال میں دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک کی مدت میں صرف 1.35لاکھ روزگار دئے گئے ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کو اپنی ہی پارٹی اور اپنے ہی کابینہ پر اعتماد نہیں ہے لیکن انہیں خود پر پورا بھروسہ ہے،یہ شخص اس ملک کی تقدیر طے کر رہا ہے۔موئلی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس اپنی کارکردگی کو سدھارے گی اور اس سمت میں تیاریاں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی میں نئی توانائی پھونکنے کا عمل چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بڑھ رہی ہے، راہل گاندھی فیصلے لے رہے ہیں،پارٹی میں تنظیم نو کر رہے ہیں اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں،2019کا الیکشن مودی کو شکست دکھائے گا۔موئلی نے کہا کہ گوا اور منی پور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی قیادت تھی لیکن بی جے پی نے تجاوز کر لیا۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی کانگریس کے لئے شکست والے یا منفی نتائج نہیں دکھاتے۔کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر نے اپنی آبائی ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کو لے کر یقین ظاہرکیا۔


Share: